کاروار:10/مئی (ایس اؤنیوز )کالی ندی کے درمیان موجود کھارگےجوگ نامی جزیرے میں قریب 500کی آبادی بستی ہے، حال ہی میں یہاں ایک جاترا کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جاترے میں شرکت کے لئے باہر سے پہنچے ہزاروں لوگوں نے جاترے کے دوران موج ومستی کرتے ہوئے استعمال کی گئی شراب بوتلوں کی یہ تصویر کئی کہانیوں کو بیان کرر ہی ہے۔ جاترے کے دوسرے دن گوپشیٹھا کے راہول نائک نے صفائی مہم کے دوران شراب کی ان بوتلوں کو جمع کرکے حقیقت حال کو بیان کیاہے۔